ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

اتوار 28 اپریل 2024 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے،ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے برینڈنگ اور مارکیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، دنیا کے سامنے پاکستان کی انوویشن کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اپنی مصنوعات بیچنے کیلئے ہمیں اپنی ونڈوزبناناہونگی جس کیلئے برینڈنگ اورمارکیٹنگ پر بھرپو ر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اعجاز الرحمان نے کہاکہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی ڈیزائنگ ،برینڈنگ اور دوسرے شعبوںکو نصاب اور کورسز کا حصہ بنایا جائے ،ہمیں بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے ان مارکیٹو ں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو ابھی تک ہماری دسترس سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت روایتی حریف ممالک کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس کیلئے صرف حکومت کی معاونت اور سرپرستی درکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سیکھنے والے مختلف ممالک کی کارپٹ مصنوعات کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ڈیزائن تیار کئے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں