ِاوپن یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کی200طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

طلبہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس ملک کو لوٹانے کا کام آج ہی سے شروع کریں ،ْ کیونکہ نوجوان اس ملک کی امید ہیں‘ڈاکٹر ضیاء القیوم

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) خداداد صلاحیتیں رکھنے والے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنا کسی کا احسان نہیں بلکہ یہ اُن کا حکومت پاکستان پر قرض ہے ،ْ اگر حکومت وقت کم وسائل کے باوجود آپ کی تعلیمی ضروریات کا خیال رکھتی ہے تو آپ کی ذمہ داریاں دوچند ہوجاتی ہیں ،ْ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ،ْ اب اس ملک کو لوٹانا ہم سب پر اس ملک کا قرض ہے ،ْ اس ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کرکردار ادا کرنے کی ضرورت ہی"ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی میں منعقدہ تقسیم لیپ ٹاپ تقریب سے خطاب میں طلبہ کو تلقین کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلبہ کو تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں اِن لیپ ٹاپ سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس ملک کو لوٹانے کا کام آج ہی سے شروع کریں ،ْ کیونکہ آپ اس ملک کی امید ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے حصے کا کام کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کے لئے آج ہم میں سے ہر ایک کو وعدہ کرنا چاہئیے۔

آخر میں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے 200۔طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز کے زیر اہتمام تقسیم لیپ ٹاپ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ُ انعام الله شیخ ،ْ رجسٹرار ،ْ ڈاکٹر محمد ضیغم قدیر اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ،ْ رانا طارق جاوید موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں