اعلیٰ تعلیمی اداروں پر مشتمل پاکستانی جامعات کے پہلے کنسورشیم کا ’’کورونا وباء کی وجہ سے اعلی تعلیمی شعبوں کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 4 جون 2020 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) اعلیٰ تعلیمی اداروں پر مشتمل پاکستانی جامعات کے پہلے کنسورشیم، انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم '' کورونا وباء کی وجہ سے اعلی تعلیمی شعبوں کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل'' موضوع پر بین الاقوامی پروگرام شروع کرے گا جس میں دنیا بھر کے علمی رہنماؤں کے ذریعہ تعلیم و تربیت کے نئے طریقوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد کرنے اور نوجوانوں کو نئے تعلیمی اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کی طرف انٹرایکٹو سیشنز شامل ہوں گے۔

انٹریونیورسٹیز کنسورشیم IUCPSS پاکستان کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئر پرسن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر و دو بہترین ماہر تعلیم پروفیسر جاوید لغاری اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی کے تعاون سے 2012ء میں قائم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کنسورشیم کا قیام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہوا ، افتتاحی تقریب میں ملک کی آٹھ یونیورسٹیوں کے مشترکہ تعاون اور ممبرشپ کے ساتھ تمام صوبوں کی نمائندگی کی گئی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاوپور میں بطور وائس چانسلر خدمات سرانجام دے رہے تھے وہ بطور وائس چانسلر اس کنسورشیم کے پہلے بانی چیئرپرسن تھے ، اس کے بعد پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بانی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین تھے بھی چئیرپرسن رہے ۔ موجود وقت میں IUCPSS کو چند درجن غیر ملکی یونیورسٹیوں اور ان کے اسکالرز کے تعاون سے اعلی تعلیم کی واحد خودمختار ، علمی آواز کے طور پر مانا جاتا ہے جبکہ 52 ملکی جامعات بھی اس کی ممبرز ہیں۔

یہ کنسورشیم متعدد تعلیمی راہنماؤں سے بھی مدد اور راہنماء حاصل کرتا ہے ، جن میں گلوبل اکیڈمک لیڈرز اکیڈمی ، ساؤتھ ایشین ہائیر ایجوکیشن نیٹ ورک اور انٹرنیشنل سینٹر برائے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ، پچھلے کچھ سالوں سے ، یہ کنسورشیم ملک بھر میں طلباء کنونشنز منعقد کرنے اور قومی اور عالمی تعلیمی ہم آہنگی کے لئے ۔

نت نئے پروگراموں کو نافذ کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔انٹر یونیورسٹی کنسورشیم نے ماضی میں اعلی تعلیم کے شعبے میں بے پناہ تعاون کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے متعدد جاری پروگرام ہیں۔ حالیہ وقت میں کووڈ۔19 دور میں پبلک ہیلتھ اینڈ سوک ایجوکیشن کے بارے میں پہلا آن لائن کورس ، پرامن اور روادار یونیورسٹی کیمپس پر روڈ میپ قائم کرنا ، جامعات کے طلبہ موثر مشغولیت اور تین کامیاب بین الاقوامی طلباء کنونشنز اور ایکسپو کے انعقاد کے ذریعے یونیورسٹی طلبا کو مستقل پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

کنسورشیم پورے ملک کی جامعات میں میں یکسانیت لانے کے لئے کوشاں ہے اور اس طرح گوادر سمیت پاکستان کے دیگر دور دراز شہروں کی جامعات میں سوشل سائنسز کو مضبوط بنانے اور ہائیر ایجوکیشن کے بارے میں پہلا روڈ میپ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ملک کی یونیورسٹیوں کے میں طلباء سوسائٹیز کا قیام اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے جاری فن اور ادبی و کتاب میلوں کو منعقد کروانے پر والدین ، طلباء اور یونیورسٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے اقدامات کو بے حد سراہا ہے۔

تعلیمی طریقوں میں بہتری کے راستوں کی نشاندہی کرنے کی اپنی روایات کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ، IUCPSS اب طلبہ و ملکی جامعات میں سماجی ، سائنسی ، ثقافتی ، اور قومی شعور اجاگر کرنے اور نوجوانوں کے لئے کامیابی کے باہمی مواقع کو پیدا کرنے کے لیے آگے بڑھا رہا ہے۔ اس پروگرام میں افتتاحی خطاب پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سینٹرل ایشیاء کریں گے جبکہ یہ پروگرام زیر صدارت بانی چیئرپرسن IUCPSS پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار ہوگا، جو اس وقت نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انٹریونیورسٹیز کنسورشیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر جنرل مرتضیٰ نور نے کہا ، ہمیں اپنے نوجوانوں کی تربیت کے نئے طریقے ڈھونڈتے رہنا چاہئے۔ اس سے نء منزلوں کو طے کرنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں