قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اورپنجاب آئی ٹی بورڑ میں قراقرم یونیورسٹی میں فری لانس ٹریننگ سنٹر کے قیام بارے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

دونوں ادارے مل کر خواتین کی مہارتوں کی نشوونما پر کام کرنے سمیت جی بی کے نوجوانوں کو مختلف مارکیٹ میں مہارت کی تربیت دینگے

پیر 19 اکتوبر 2020 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں فری لانس ٹریننگ سنٹر کے قیام کے لئے حوالے سے اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیا۔یاداشت کے مطابق دونوں ادارے مل کر خواتین کی مہارتوں کی نشوونما پر خصوصی توجہ کے ساتھ جی بی کے نوجوانوں کو مختلف مارکیٹ میں مہارت کی تربیت دینگے۔

تربیتی پروگراموں کو پنجاب آئی ٹی بورڈ معاونت فراہم کرے گا۔ اس سنٹر کی مدد سے جی بی کے نوجوان اپنے گھروں سے آن لائن کام کرکے روزگار کمانے کے بارے میں مختلف مہارتیں سیکھ سکیں گے۔ ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق مفاہمتی یاداشت پر قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ پنجاب آئی ٹی بورڑ کی ای گورننس کے ڈائریکٹر جنرل کی نمائندیگی کرتے ہوئے پروگرامر آفیسر مامون حامدنے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

دستخط کے موقع پر دونوں اداروں کے سینئرآفیسران بھی موجود تھے ۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ یونیورسٹی کا مقصد جی بی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور قابل بنانا ہے جو خاص طور پر جی بی کی معیشت اور عمومی طور پر پاکستان کے لئے مثبت کردار ادا کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب آئی ٹی بورڑ کے ساتھ ہونے والے مفاہمتی یاداشت پر دستخط سے جی بی کی خواتین قابل احترام طریقے سے اپنے گھروں میں کام کرتے ہوئے بہترین انداز میںروزگار کما سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں