آرمی چیف چیف جسٹس کو خط لکھ کر عسکری اداروں کو پاناما کیس جے آئی ٹی کا حصہ نہ بنانے کی درخواست کریں گے: ہارون رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اپریل 2017 21:15

آرمی چیف چیف جسٹس کو خط لکھ کر عسکری اداروں کو پاناما کیس جے آئی ٹی کا حصہ نہ بنانے کی درخواست کریں گے: ہارون رشید کا دعوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) ہارون رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف چیف جسٹس کو خط لکھ کر عسکری اداروں کو پاناما کیس جے آئی ٹی کا حصہ نہ بنانے کی درخواست کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہارون رشید کا دعوی ہے کہ عسکری ادارے پاناما کیس جے آئی ٹی کا حصے نہیں بنیں گے۔ اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ چیف جسٹس کو خصوصی خط تحریر کرنے والے ہیں۔ آرمی چیف اپنے خط میں چیف جسٹس سے درخواست کریں گے کہ عسکری اداروں کو پاناما کیس جے آئی ٹی کا حصہ نہ بنایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں