پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط تر شراکت داری خطے میں وسیع تر تعاون کے فروغ،
دہشت گردی اور غربت سمیت خطے کو درپیش چیلنجز سے موثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لئے کلیدی اہمیت رکھتی ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں اظہار خیال، علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی
جمعرات 22 جون 2017 14:42
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر مہندا راجہ پاکسے پاکستان کے حقیقی دوست کی حیثیت سے پاکستانی عوام میں معروف ہیں جنہوں نے اپنی مدت کے دوران نہ صرف پاک سری لنکا تعلقات کو مضبوط کیا بلکہ ان روابط کو باہمی تعاون کے ہر ممکنہ شعبوں میں متنوع بنانے میں بھی معاونت کی۔
انہوں نے پاک سری لنکا اقتصادی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور دفاعی تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات خلوص، دوستی، باہمی احترام، افہام و تفہیم اور ہمارے عوام کے مفاد میں باہمی تعاون سے عبارت چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو یکساں نوعیت کے کئی چیلنج درپیش ہیں اور ہماری سٹریٹجک دوستی نہ صرف خطے میں بالادستی کے عزائم کی روک تھام بلکہ درپیش یکساں نوعیت کے چیلنجوں اور مسائل سے نمٹنے کے لئے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک طرف ہمارے عوام کو غربت، قدرتی آفات اور سماجی و اقتصادی حالات کے چیلنج درپیش ہیں تو دوسری جانب دہشت گردی، علاقائی امن اور عدم استحکام کی نازک صورتحال جیسے مسائل ریاستی سطح پر ہمیں خطرہ لاحق کرتے ہیں جو ہمارے عوام کی ترقی اور محفوظ و روشن مستقبل کی جانب ہماری پیش قدمی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کی مدت نے دونوں ممالک کو ماضی کے فوائد کو مزید تقویت دینے اور معیشت، سیکورٹی، بارڈر مینجمنٹ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ، منشیات و انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کر کے موجودہ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اس بارے میں خیالات میں ہم آہنگی پائی گئی کہ پاک سری لنکا تعلقات اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کے سابق صدر نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیر داخلہ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک آنے والے برسوں میں باہمی وسیع تر تعاون اور افہام و تفہیم کی راہ پر گامزن رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار