ْ 24 اکتوبر اس تاریخی عہد کے تجدید کا دن ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،
جموں وکشمیر کے ایک حصے کو بھارتی نا جائز تسلط سے آزادکروانے اور وہاں کی عوام کو حق خودارادیت دلوانے کے کاز کو ہم نے کس قدر آگے بڑھایا ہے،اس جدوجہد کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمیں اورکس قدر کوشش کرنا ہوگی وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا آزادکشمیر کے 70 ویں یوم تاسیس پر پیغام
پیر 23 اکتوبر 2017 17:05
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہم نے یہ عہد بھی کرنا ہے کہ آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام اور حکومت اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اُن کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمان آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے درجنوں کالے قوانین اور انسانیت سوز ظلم وتشدد کا سہارا لے رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں معصوم کشمیری نوجوانوں کی آنکھوں کو پیلٹ گن سے چھلنی کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی عزت النفس کو مجروع کرنا بھارتی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے اور بھارتی فوج اور اسکے ایجنٹس خواتین کی چٹیا کاٹنے جیسے ہتک آمیز واقعات میں بھی ملوث ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارتی حکومت کویہ جان لینا چاہیے کہ بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو پچھلے ستر سال میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے حق خودارادیت جیسے پیدائشی حق سے دستبردار کروا سکا ہے اور نہ ہی آئندہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے حق کے حصول سے دستبر دار کروا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے عزم اور اپنے کازکے حصول سے committment کو دیکھ کر چند سابق بھارتی حکام اور سابق بھارتی فوجی جرنیل بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ بھارت فوجی طاقت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہیں دبا جاسکتا اور یہ کہ مسئلہ کشمیر کا حل کے لیے بھارت کو کشمیریوں اور پاکستان سے مذاکرات کرنے ہوں گے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے مسئلہ کشمیر کو دُنیا کے تمام اہم فورمز پر اٹھایا اور جنرل اسمبلی میں اپنے خطبات میں اس موقف کو بھرپورواضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر نہ تو بھارت سے تعلقات معمول پر آ سکتے ہیں اور نہ ہی جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھایا اور دُنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز بھرپور طریقے سے بلند کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آج آزادکشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم نے اس عہد کی تجدید کرنی ہے کہ ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول اور آزادی تک اُن کی تمام تر سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار