اگر آصف زرداری پنجاب میں شہباز شریف کو گرا دیں تو عمران خان اتنی نشستیں لے لیں گے کہ حکومت بنا لیں،سینئیر صحافی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 9 دسمبر 2017 23:30

اگر آصف زرداری پنجاب میں شہباز شریف کو گرا دیں تو عمران خان اتنی نشستیں لے لیں گے کہ حکومت بنا لیں،سینئیر صحافی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09دسمبر 2017ء ) :سینئیر صحافی کاشف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آصف زرداری پنجاب میں شہباز شریف کو گرا دیں تو عمران خان اتنی نشستیں لے لیں گے کہ آسانی سے حکومت بنا لیں گے۔تفصیلات کیمطابق سینئیر صحافی و اینکر کاشف عباسی نجی پروگرام میں موجودہ سیاسی صورتحال اور زرداری اور شہباز شریف کی گرمی سردی پر تبصرہ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بظاہر جو سیاسی صورتحال بنتی جا رہی ہے وہ زرداری سے زیادہ عمران خان کے حق میں جاتی نظر آتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ جیسے میاں شہباز شریف اور آصف علی زرداری میں سرد جنگ شروع ہو گئی ہے اس سے زرداری سے زیادہ عمران خان کو فائدہ ہو گا۔اس صورتحال میں اگر آصف علی زرداری پنجاب میں شہباز شریف کو گرا بھی لین اور 10سے15سیٹیں مزید لے بھی لیں تو بھی ایسی صورتحال میں شہباز شریف کے ہٹنے سے عمران خان کی نشستیں پنجاب میں دوگنی ہو جائیں گی اور اگر عمران خان خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی نشستوں کو ملا لیں تو وہ اگلی حکومت تشکیل دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں