صدرمملکت ممنون حسین کل جدید ترین اردو لغت کے ’آن لائن ایڈیشن‘ کا افتتاح کریں گے

منگل 23 جنوری 2018 15:16

صدرمملکت ممنون حسین کل جدید ترین اردو لغت کے ’آن لائن ایڈیشن‘ کا افتتاح کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پچاس سال کی محنت سے تیار ہونے والی بائیس جلدوں پر مشتمل جدید ترین اردو لغت کے ’آن لائن ایڈیشن‘ کا باضابطہ افتتاح کل بدھ کو ہوگا۔ صدرمملکت ممنون حسین ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں آن لائن ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے منگل کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارے اُردُو لُغت بورڈ بائیس جلدوں، بائس ہزار صفحات اور تقریبا دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ پر مشتمل یہ عظیم علمی خزانہ اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہوگا جس کے لئے مخصوص ’ایپ‘ تیار کرلی گئی ہے۔

یہ علمی خزانہ دو ’سی ڈیز‘ پر بھی دستیاب ہوگا۔عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ آن لائن ایڈیشن خاص طورپر طلباء وطالبات کے لئے بیش قیمت خزانہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں