کیس میں کچھ نہیں، پھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے ،ْ

مشرف کی واپسی کی خبروں پرہنسا ہی جا سکتا ہے ،ْنواز شریف صرف میرے والد کے کاروبار کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں ،ْسرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے کیس سنے نہیں جارہے ،ْسابق وزیر اعظم الحمدللہ عامر لیاقت (ن )لیگ میں شامل نہیں ہوئے ،ْپی ٹی آئی میں عامر لیاقت جیسے لوگ ہی سجتے ہیں ،ْ میڈیا سے بات چیت

منگل 20 مارچ 2018 14:08

کیس میں کچھ نہیں، پھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے کیس میں کچھ نہیں ،ْپھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے ،ْہم کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنا چاہتے ،ْصرف میرے والد کے کاروبار کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں ،ْحساب لینا ہے تو 1937سے لیں، ہمیں اللہ تعالی نے 1937 سے نوازنا شروع کیا۔ منگل کو احتساب عدالت کے کمرے میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ریفرنسزکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،ْنئے ریفرنس میں پہلے ریفرنس کا خول چڑھا دیا گیا ،ْنیا ریفرنس دائرکرنے کی کیا ضرورت تھی جب پہلے ریفرنس میں کچھ نہیں نکلا ،ْ پہلے چھ ماہ میں کون سی چیزثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہوجائیگی ،ْ یہ دلیپ کمارکی فلم جیسا حال ہے کہ بیوی کو جب پیار نہ ملا تو اس نے دلیپ کمار کے بیڈ روم کو ہی آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہاکہ رینٹل پاور اور این آئی سی ایل جیسے کیسز ہیں جن پر کرپشن ثابت ہوئی ہے ،ْان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔انہوںنے کہاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے کیس سنے نہیں جارہے۔چوہدری نثار کے شکوے اور منانے کے سوال پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کی اور اور بعدازاں کہا کہ کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنا چاہتے ،ْجب توقع ہی اٹھ گئی غالب ،ْکیوں کسی کا گلہ کرے کوئی‘‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرف کی واپسی کی خبروں پرہنسا ہی جا سکتا ہے۔گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے پی ٹی آئی میں عامر لیاقت کی شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا تونوازشریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ وہ (ن )لیگ میں شامل نہیں ہوئے، انہوں نے چند سال پہلے کوشش کی تھی لیکن شمولیت نہیں کی ،ْپی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کیلئے ہے ،ْ پی ٹی آئی میں عامر لیاقت جیسے لوگ ہی سجتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں