پی ٹی آئی کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث رہنماؤں کی فہرست جاری، 5 رہنما پہلے کی فارورڈ بلاک بنا چکے تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 14:23

پی ٹی آئی کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث رہنماؤں کی فہرست جاری، 5 رہنما پہلے کی فارورڈ بلاک بنا چکے تھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی نے گذشتہ روز سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث رہنماؤں کی فہرست جاری کی۔ تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ اس فہرست میں موجود اراکین میں سے 5 اراکین صوبائی اسمبلی پارٹی سے پہلے ہی ناراض تھے۔ اور انہوں نے فارورڈ بلاک بنا رکھا تھا۔ فارورڈ بلاک کے ممبران میں قربان علی ، امجد آفریدی ، جاوید نسیم ، نگینہ خان اور یاسین خلیل شامل تھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ایم پی ایز میں سے امجد آفریدی نے 2013ء کا الیکشن آزاد حیثیت سے لڑا اور بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ، ان کو مشیر سیاحت و ثقافت بھی بنایا گیا تھا۔ یاسین خلیل سے ٹرانسپورٹ کی وزارت واپس لینے کے بعد وہ پارٹی سے ناراض تھے اور فاوروڈ بلاک کا حصہ رہے۔ جاوید نسیم کو پارٹی نے کچھ عرصہ قبل ڈی سیٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دے رکھی تھی تاہم حال ہی میں انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث پارٹی اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں