شاہین ائیر کی سعودی عرب اور ڈومیسٹک فلائٹوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کی فراہمی کومعطل نہیں کیا گیا، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی

پیر 16 جولائی 2018 17:12

شاہین ائیر کی سعودی عرب اور ڈومیسٹک فلائٹوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کی فراہمی کومعطل نہیں کیا گیا، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیر انٹرنیشنل کی سعودی عرب جانے اور آنے والی فلائٹوں اور ڈومیسٹک فلائٹوں کے لیے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کی فراہمی کومعطل نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے کے لگ بھگ واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 16جولائی 2018سے شاہین ائیر انٹرنیشنل کی سعودی عرب کے سوا تمام انٹرنیشنل فلائٹوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کو معطل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ائیر لائن کو اس اقدام سے پہلے ہی تحریری طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ فضائی مسافروں کو کسی بھی قسم کی زحمت سے بچانے کے لیے میڈیا کے ذریعے مذکورہ معطلی کا باقاعدہ علان کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تا حال شاہین ائیر انٹرنیشنل کا حج فلائٹ شیڈول موصول نہیں ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں