سپریم کورٹ نے نیب کے خلاف عالمی فرم کی معاوضے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل اوپن کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کر لی

عالمی فرم ایل ایل سی براڈ شیٹ نے جے آئی ٹی کے والیم ٹین کی فراہمی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں جو معلومات فراہم کی گئی ہیں وہ ہماری خدمات کے معاوضے کے تعین کیلئے عالمی ثالث کو ضرورت ہیں

پیر 16 جولائی 2018 23:04

سپریم کورٹ نے نیب کے خلاف عالمی فرم کی معاوضے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل اوپن کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کر لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے نیب کے خلاف عالمی فرم کے معاوضے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل اوپن کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔عالمی فرم ایل ایل سی براڈ شیٹ نے جے آئی ٹی کے والیم ٹین کی فراہمی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں جو معلومات فراہم کی گئی ہیں وہ ہماری خدمات کے معاوضے کے تعین کیلئے عالمی ثالث کو ضرورت ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عالمی فرم نے نیب سے ہرجانہ وصولی کیلئے عالمی ثالث سے رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ نیب نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ، عالمی ثالث نے فرم ایل ایل سی براڈ شیٹ سے کہا تھا کہ وہ نیب کو فراہم کی گئی خدمات کی دستاویزات پیش کرے جس پر فرم نے والیم ٹین کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عالمی فرم کی درخواست پر اعتراضات کئے تھے۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ نے چیمبر میں کی۔واضح رہے کہ عالمی فرم نے نیب کو پانچ سو ملین ڈالر کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے اور مو قف اپنایا کہ عالمی فرم نے نیب کو خدمات فراھم کی تھیں۔عالمی فرم نے نیب کو 500 ملین ڈالر کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں