انتخابی امیدواروں پر حملوں سے شدید دکھ ہوا ،جمہوری اقدار کو فروغ دینا دہشت گردی کا بہترین توڑ ہے

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا نگران وزیراعظم ناصر الملک کو خط، دہشتگرد حملوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

بدھ 18 جولائی 2018 20:53

انتخابی امیدواروں پر حملوں سے شدید دکھ ہوا ،جمہوری اقدار کو فروغ دینا دہشت گردی کا بہترین توڑ ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی امیدواروں پر حملوں سے شدید دکھ ہوا ،جمہوری اقدار کو فروغ دینا دہشت گردی کا بہترین توڑ ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کو خط لکھا اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔تھریسامے نے کہا کہ انتخابی امیدواروں پر حملوں سے شدید دکھ ہوا ،جمہوری اقدار کو فروغ دینا دہشت گردی کا بہترین توڑ ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں