میاں اسلم کے بینرز اتارنے اور لاڈلے کو کھلی چھٹی دینے پر الیکشن کمیشن نوٹس لے، اعلامیہ متحدہ مجلس عمل

جمعرات 19 جولائی 2018 19:48

میاں اسلم کے بینرز اتارنے اور لاڈلے کو کھلی چھٹی دینے پر الیکشن کمیشن نوٹس لے، اعلامیہ متحدہ مجلس عمل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور امیدوار قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کے بینر اور پوسٹر اتارنے پر وفاقی پولیس کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے ایم ایم اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 اور جی 10سے میاں محمد اسلم کے تشہیری پوسٹر نہ صرف اتارے جارہے ہیں بلکہ مخصوص ذہن رکھنے والے ضعلی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں نے متعدد پوسٹر اور بینرز کو نذر آتش بھی کیا ہے اور اس سوچ کے حامل پولیس اہلکار و ضعلی انتظامیہ کے لوگ شہر میں موجود ہونگے تو وہاں امن و امان سے الیکشن کراناتو دور کے بات ہے بلکہ اسی صورتحال میں الیکشن مہم چلانا دشوار ہوگیا ہے ، اعلامیہ کے مطابق نادیدہ قوتین لاڈلوں کی کامیابی کیلئے ایم ایم اے کے امیدوار کو نشانہ بنارہی ہے اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ایم ایم اے اپنا اگلے کا لائے عمل قوم کو بتائی گئی الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹس لے کر ہمارے مسائل کو حل کرے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں