آن لائن ٹیکسی سروس ’’کریم‘‘ سرمایہ کاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں سرگرم

بونس کے نام پر لالچ دے کر لوگوں کے ایزی پیسہ اکائونٹ اور ان کے بینک اکائونٹ لینے کے بعد بھی رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل نہیں ہورہا، الٹا پچیس فیصد ان سے رقم بٹور ی جارہی ہے سرمایہ کارکمپنی کے فراڈ پر دفاتر کے چکر لگا لگا کے تھک گئے، کوئی پوچھنے والا نہیں

جمعہ 20 جولائی 2018 20:16

آن لائن ٹیکسی سروس ’’کریم‘‘  سرمایہ کاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں سرگرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) آن لائن ٹیکسی سروس ’’کریم‘‘ پاکستان میں معصوم سرمایہ کاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں سرگرم‘ بونس کے نام پر لالچ دے کر سرمایہ کاروں کے ایزی پیسہ اکائونٹ اور ان کے بینک اکائونٹ لینے کے بعد بھی رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل نہیں کررہی بلکہ الٹا پچیس فیصد ان سے رقم بٹور رہی ہے۔

سرمایہ کارکمپنی کے اس فراڈ پر ان کے دفاتر کے چکر لگا لگا کے تھک گئے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ان لائن ٹیکسی سروس ’’کریم‘‘ سرمایہ کاروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر فراڈ کررہی ہے جب بونس کی رقم دینے کیلئے جب سرمایہ کاروں کے دفاتر کا چکر لگاتے ہیں تو یہ کہہ کر انہیں واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ ابھی ہفتہ کلوز نہیں ہوا۔

بونس کی رقم آپ کے اکائونٹ میں منتقل ہوجائے گی اس عرصے کے دوران بونس کی رقم تو منتقل نہیں ہوتی بلکہ الٹا وہ پچیس فیصد کے حساب سے سرمایہ داروں سے بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب سے اپیل کی ہے کہ کمپنی کے اس فراڈ سے معصوم سرمایہ کاروں کو لٹنے سے بچائیں اور متعلقہ حکام کو حکم نامہ جاری کریں کہ وہ معصوم شہریوں کو لوٹنے کا فراڈ کو بند کر ائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں