سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،

چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب

جمعہ 20 جولائی 2018 21:21

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادہ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو فون کرکے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ انہیں مناسب سیکورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور فوری طور پر الیکشن کمیشن کو تفصیلی رپورٹ دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں