پولنگ کے روز ووٹنگ کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات جاری کر دیں

ووٹر اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں،وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ میں موجود افراد ووٹ ڈالنے کے مجاز ہوں گے،الیکشن کمیشن

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:03

پولنگ کے روز ووٹنگ کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات جاری کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز کے رنگوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے اگاہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے سبز، صوبائی کے لیے سفید بیلیٹ پیپر ہو گا،اورالیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔پہلے مرحلے میں پولنگ افسر ووٹر کا اصل شناختی کارڈ اور ووٹر لسٹ میں درج نام چیک کرے گا۔

ووٹر کا نام اور سلسلہ نمبر پولنگ ایجنٹس کے لیے بلند آواز میں پکارا جائے گااورووٹر کا نام سیدھی لکیر لگا کر لسٹ سے کاٹ دیا جائے گا۔ووٹر کے انگوٹھے کا نشان لیکر انگوٹھے کے ناخن کے جوڑ پر نشان لگایا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسر بیلیٹ پیپر کی پشت پر دستخط اور مہر لگائے گا۔

(جاری ہے)

ووٹر ووٹنگ سکرین کے پیچھے جا کر اپنے امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگائے گاآخری مرحلے میں سبز بیلیٹ پیپر، سفید بیلیٹ پیپر مقررہ باکس میں ڈال دیے جائیں گے،دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ووٹر کو اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے،شناختی کارڈ کے بغیر ووٹر کو ووٹ کی اجازت نہ دی جائیگی۔

اورزائد المعیاد شناختی کارڈ والے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے دیا جائیپولنگ کا عمل 25 جولائی کو صبح 8 سے شام 6 بجے تک رہے گا۔پریذائڈنگ افسر پولنگ وقت ختم ہونے میں 5 منٹ پہلے احاطے میں ٹائم کا اعلان کرنے کا پابندہو گا۔اور وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد ووٹ ڈالنے کے مجاز ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں