جولائی کو ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،انجم عقیل

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و امیدواراین ای54انجم عقیل نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام بالخصوص پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اب 25جولائی کو محض رسمی کارائی ہونا باقی ہے۔شیر کی دھاڑ نے دشمنوں پر کپکپی طاری کر دی ہے انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اب کہاں چھپیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف سیاست کا وہ سورج ہے جس کی روشنی کے مقابلے میں سب مانند پڑجاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کی عوام سے خطاب کرتے ہو کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا،میٹرو بس سروس ،راوالپنڈی کارڈیالوجی سینٹر جیسا جدید ترین ہسپتال ،پارکوں اور جدید ترین بنیادی انفراسٹرکچرکا جال مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے وہ کارنامے ہیں جو ترقی و خوشحالی کا کھلا ثبوت ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں