نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے ریڈیو پاکستان میں 71 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا

مجھے فخر ہے کہ میں اس قوم کا حصہ ہوں، آج کے دن ہمیں اس بات کا اعادہ اور وعدہ کرنا ہے کہ ہم نے اس ملک کو کچھ دینا ہے، نگران وفاقی وزیر بیرسٹر علی ظفر کی ریڈیو پاکستان کے خصوصی پروگرام میں گفتگو

منگل 14 اگست 2018 20:06

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے ریڈیو پاکستان میں 71 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے ریڈیو پاکستان میں 71 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے جشن آزادی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے خصوصی پروگرام/ٹرانسمیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی جی ریڈیو پاکستان شفقت جلیل اور وزارت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ پوری قوم کو میری طرف سے یوم آزادی مبارک ہو، مجھے فخر ہے کہ میں اس قوم کاحصہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ملک ہم کو کیا دیتا ہے اور ہم نے اس ملک کو کیا دینا ہے، ہمیں آج کے دن اس بات کا اعادہ اور وعدہ کرنا ہے کہ ہم نے اس ملک کو کچھ دینا ہے، جب ہم یہ ارادہ کرلیں گے تو ہم ترقی کی منازل طے کرتے چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی جی ریڈیو پاکستان شفقت جلیل نے پاکستانی قوم کو ریڈیو پاکستان کی طرف سے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان اس طرح پاکستان کی آواز بنتا رہے گا، ہم زندہ قوم ہیں اور قومی جوش ،جذبے کے ساتھ یہ دن مناتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر 71ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اور ملک کے امن و سلامتی کے لئے دعابھی کی۔قبل ازیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے گلوکار ملازم حسین نے ملی نغمے گائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں