پنجاب میں تحریک انصاف کو زبردستی لایا گیا لیکن عوام کو یہ فیصلہ قبول نہیں،احسن اقبال

جمعہ 17 اگست 2018 18:12

پنجاب میں تحریک انصاف کو زبردستی لایا گیا لیکن عوام کو یہ فیصلہ قبول نہیں،احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے اپوزیشن سے ووٹ کی توقع رکھتے ہیں ۔پنجاب میں تحریک انصاف کو زبردستی لایا گیا لیکن عوام کو یہ فیصلہ قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم کے لئے انتخابات شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے اپوزیشن نے ووٹ دیئے وزیر اعظم کے انتخاب میں بھی وہی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو 2002 ء کی طرف دکھیلا جا رہا ہے۔ اس بار (ق) لیگ کے بجائے تحریک انصاف کو پنجاب پر مسلط کیا ۔۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وہی حکومت دوبارہ آئی سندھ میں بھی وہی حکومت آئی لیکن پنجاب میں تحریک انصاف کو زبردستی لایا گیا جو پنجاب کے عوام پر ڈاکہ ہے لیکن عوام اس ڈاکے کو کبھی قبول نہیں کرے گی ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں