اگر آج میں لیڈر بنی ہوں تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب ہے ،ْزرتاج گل

زرتاج گل 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں این اے 191 ڈیرہ غازی خان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں ،ْرپورٹ

ہفتہ 18 اگست 2018 13:35

اگر آج میں لیڈر بنی ہوں تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب ہے ،ْزرتاج گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وہ اگر آج لیڈر بنی ہیں تو یہ ان کے لیڈر عمران خان کا خواب تھا، جو پورا ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں نمائندگی دینا عمران خان کا ویژن ہے اور آج میرا رکن قومی اسمبلی ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر نامزد کرنے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ جہاں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہوں، وہاں سے وزیراعلیٰ نامزد کرنا بہت بڑی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پورے پنجاب اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ زرتاج گل 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 191 (ڈیرہ غازی خان) سے مسلم لیگ (ن) کے صفدر اویس خان لغاری کے مقابلے میں 25 ہزار زیادہ ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

زرتاج گل کے والدین کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے،جنہوں نے اپنی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تحریک انصاف میں بطور رضاکار شمولیت اختیار کی اور اب وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی پہنچ چکی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں