اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںعام انتخابات سے متعلقہ معاملات کی چھان بین کے لئے پارلیمانی کمیٹی نہیں ..

عام انتخابات سے متعلقہ معاملات کی چھان بین کے لئے پارلیمانی کمیٹی نہیں کمیشن بننا چاہئے، عثمان کاکڑ

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) سینیٹ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلقہ معاملات کی چھان بین کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر جو اتفاق کیا ہے، اس کی ہم حمایت نہیں کرتے، پارلیمانی کمیٹی نہیں کمیشن بننا چاہئے۔

(خبر جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں نکتہ ء اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اور اس کا پاکستان کے 21 کروڑ عوام سے تعلق ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی بجائے پارلیمانی کمیشن بنا کر اس معاملے کی چھان بین کرائی جائے اور اس کمیشن میں ایوان بالا کو بھی مساوی نمائندگی ملنی چاہئے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں