وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چینی سفیر کی ملاقات ،ْ سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

چین کا بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار

پیر 24 ستمبر 2018 21:40

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چینی سفیر کی ملاقات ،ْ سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) چین نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ میں بلوچستان کا اہم کر دار ہے ۔پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے چینی سفیر یائوجنگ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سی پیک کے تحت گوادر اور دیگر علاقوں میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ صوبے میں منرل زونز کے قیام کے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کیا جائے، چینی سفیر نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے میں بلوچستان کا اہم کردار ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ صوبے میں منرل زونز کے قیام کے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں