معروف اینکر منصور علی خان نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

میرے کپتان کیا یہ ہے نیا پاکستان! آتے ہی روٹی مہنگی کردی،آپ نے تو غریبوں کو جیتے جی ماردیا،منصور علی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 20:17

معروف اینکر منصور علی خان نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :معروف اینکر منصور علی خان نے وزیراعظم کو ٹھیک ٹھاک تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔منصور علی خان کا کہنا تھا کہ میرے کپتان کیا یہ ہے نیا پاکستان! آتے ہی روٹی مہنگی کردی،آپ نے تو غریبوں کو جیتے جی ماردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخی فیصلے کر رہی اور اپنے 100 روزہ پلان کے اہداف پانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔اس حوالے جہاں کچھ عوامی مقبولیت کے فیصلے کئیے جا رہے ہیں وہیں کچھ مشکل فیصلے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے وزیر اعظم عمران خان کے بڑے بڑے حامیوں کو انکے سامنے لاکر کھڑا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہی اینکرز جو پہلے وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں رطب اللسان رہتے تھے وہی اب ان کے اقدامات کے مخالف نظر آتے ہیں۔انہی میں سے ایک منصور علی خان ہیں انہوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کی حکومت پر چڑھائی کردی ۔انکا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت میں آتے ہی اضافہ کر دیا گیا ہے کیا یہ ہے نیا پاکستان ۔روٹی مہنگی ہو چکی ہے۔آٹے کی فی کلو قیمت میں 2روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔گندم 1240روپے فی من سے بڑھ کر 1325 روپے ہوچکی ہے۔انکا کہنا تھا کہ کیا یہ ہے نیا پاکستان جس کے لیے عوام نے آپکو مینڈیٹ دیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ بجلی بھی آپ لوگ مہنگی کر چکے ہیں۔میرے کپتان آپ نے لوگوں کو جیتے جی مار دیا۔یاد رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں