جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور ضلع کرم میں عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل ہو گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 13:06

جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور ضلع کرم میں عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل ہو گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور ضلع کرم میں عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل مکمل ہوگیا۔ قبائلی اضلاع کے تعمیرنو و بحالی کے ادارے کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے قبائلی اضلاع کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی ضلع جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور ضلع کرام میں واپسی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کے 71 ہزار 124 خاندان آپریشن سے متاثر ہوئے تھے جو اپنے آبائی علاقوں میں واپس پہنچ کر بحالی و تعمیرنو کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے مکانات کی تعمیر بھی شروع کر رکھی ہے۔ اس طرح ضلع اورکزئی کے 35ہزار 823 خاندان متاثر ہوئے تھے جن کی واپسی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ ضلع اورکزئی کے بے گھر افراد کو مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا عمل بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق ضلع کرم کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے جن کی تعداد 33 ہزار 24 خاندان تھی۔ حکام کے مطابق قبائلی اضلاع کے ضلع شمالی وزیرستان، ضلع خیبر میں واپسی کا عمل جاری ہے جو رواں سال دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں