دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں فاٹا کے لوگوں نے دی ہیں کسی اور نے نہیں دیں ،ْزرتاج گل

منگل 16 اکتوبر 2018 22:47

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں فاٹا کے لوگوں نے دی ہیں کسی اور نے نہیں دیں ،ْزرتاج گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں فاٹا کے لوگوں نے دی ہیں کسی اور نے نہیں دیں۔وہ منگل کو یہاں تنظیم نوجوانان قبائل (ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن) گول میز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائبل یوتھ میں کافی صلاحیت موجود ہے، ڈاکٹرز، بیورو کریٹس، انجینئرز اور دیگر کا تعلق فاٹا سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگ اوپن میرٹ پر آتے ہیں، جتنی فاٹا کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں کسی اور نے نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ خود کیا ہے، وزیراعظم عمران خان فاٹا کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں، وہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی گذشتہ کے پی کے میں حکومت کی کارکردگی قابل ستائش رہی، وہاں پر صحت، پولیس ریفارمز اور پٹواری سسٹم سمیت دیگر پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو بااختیار بنانا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں