ْوفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس

ای سی سی نے گھریلو صارفین سے لے کر صنعت کے پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کیلئے اضافی گیس سپلائی کو یقینی بنانے کے میکنزم کی منظوری دی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:49

ْوفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں ای سی سی نے گھریلو صارفین سے لے کر صنعت کے پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کیلئے اضافی گیس سپلائی کو یقینی بنانے کے میکنزم کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان شعبوں کو پاور سیکٹر کے برابر گیس کی سپلائی میں ترجیح دی جائے گی اور موسم سرما کے تین ماہ کے دوران جب گھریلو صارفین کیلئے گیس کی طلب عروج پر ہوتی ہے، آر ایل این جی فراہم کی جائے گی جبکہ مارچ سے نومبر کے دوران ان صنعتوں کو گھریلو گیس اور آر ایل این جی 50، 50 کے تناسب سے فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں گذشتہ حکومت کی طرف سے کئے گئے ایل این جی ٹرمینلز کے معاہدوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس حوالہ سے حقائق کو پیش کیا جائے گا۔ ای سی سی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے بہترین بجٹ کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں