اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںاگلی باری سابق صدر آصف زرداری کی ہے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ..

اگلی باری سابق صدر آصف زرداری کی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے اشارہ دے دیا

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء): پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے قسم کھاتے ہوئے اشارہ دے دیا کہ اگلی باری سابق صدر آصف زرداری کی ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے آتے ہی احتساب کا نعرہ بلند کیا تھا جس کے بعد نیب نے بھی اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔جس پر مخالفین موجودہ حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام لگا رہے ہیں ۔

تاہم موجودہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ااگر انکا اپنا بھی کوئی وزیر اس طرح کے کسی دھندے میں ملوث ہوا تو حکومت نیب کی کاروائی میں مزاحمت نہیں کرے گی۔

(خبر جاری ہے)

شہباز شریف کے بعد اگلا نمبر کس کا ہوگا اس حوالے سے بھی خوب چہ میگیوئیاں جاری ہیں۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی عامر لیاقت اشارے ہی اشارے میں قسم کھا گئے کہ اگلی باری سابق صدر آصف زرداری کی ہے۔

وہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بلاول بھٹو کی جانب سے حکومتی کاروائیوں کو تحریک انتقام قرار دینے کا جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اس تحریک انتقام کہہ رہے ہیں لیکن یہ تحریک انتقام نہیں بلکہ تحریک انتظام ہے اور اس میں سب کا انتظام ہو رہا اور پھر قسم اٹھاتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا انتظام بھی ہورہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں