مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں میٹرو بس کی سبسڈی ختم کرنے کے معاملے پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:09

مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں میٹرو بس کی سبسڈی ختم کرنے کے معاملے پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں میٹرو بس کی سبسڈی ختم کرنے کے معاملے پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خواجہ محمد آصف، مرتضیٰ جاوید عباسی، عباد اللہ خان اور شیخ روحیل اصغر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں میٹرو بس کے مسافروں کے لئے دی گئی سبسڈی میں کمی سے مسافروں کے لئے کرایوں میں اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھیں گی۔ اس لئے اس معاملے کوایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں