نیب اور حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں یکجا ہو گئیں
پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں معاملات طے پا گئے
سمیرا فقیرحسین پیر 22 اکتوبر 2018 10:51
(جاری ہے)
کچھ دنوں میں نواز شریف بھی پریس کانفرنس یا کسی اور موقع پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے زرداری کی طرح کُھل کر حکومت مخالف تحریک کا عندیہ دیں گے۔
متحدہ اپوزیشن میں یہ معاملات طے پا چکے ہیں کہ وہ احتساب سے بچنے کے لیے حکومت پر ہر سطح پر دباؤ ڈالیں گے اور حکومت کے خاتمہ کے لیے ہر سطح پر جائیں گے ۔ کچھ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین 6 اہم ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور ان ملاقاتوں میں ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتحاد ہوا ہے کہ ہر صورت میں یا تو حکومت کو گرایا جائے گا یا پھر نیب کے موجودہ قوانین کو اس طرح تبدیل کروایا جائے گا کہ احتساب کا عمل بھی سست روی کا شکار ہو جائے اور کسی بھی پارلیمنٹیرین کو گرفتار نہ کیا جا سکے ۔ ایک ملاقات میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ اگر شہباز شریف کے بعد نواز شریف کو کسی کیس میں سز ا ہوتی ہے یا آصف زرداری گرفتار ہو جاتے ہیں تو پھرکیا حکمت عملی اپنانی ہے اور نیب اور حکومت کے خلاف کس حد تک جانا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ایسے تمام رہنما جن کے خلاف تحقیقات کی جا رہی تھیں ان کے خلاف اہم ترین کرپشن کے ثبوت ملنے پر یہ سب ایک دوسرے کے قریب ہو گئے ہیں اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اس تجویز پر غور کیا جار ہا ہے کہ مشترکہ اور متحد ہو کر نیب اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے ۔ نواز شریف کے خلاف جاری کیسز میں اہم ترین ثبوت عدالت میں پیش ہونے اور آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت پاکستان پیپلز پارٹی ،اے این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہو رہی ہیں جس میں ان کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے چند رہنماؤں نے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطوں کا آغاز کر رکھا ہے اور انہیں یہ پیشکش کی جا رہی ہے کہ اگر وہ اپوزیشن کا ساتھ دیں تو ان کو مزید مراعات دی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا