احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفررنس کی سماعت

سابق وزیراعظم کا صحافیوں سے گفتگو سے گریز‘مریم اورنگزیب کو جواب دینے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 اکتوبر 2018 11:42

احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفررنس کی سماعت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 اکتوبر۔2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آج احتساب عدالت آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرنے سے گریز کیا. میاں نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملاقاتوں کو کیسے دیکھ رہے ہیں تو سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس سوال کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی. مریم اورنگزیب نے میاں نواز شریف کی جگہ صحافی کو جواب دیا کہ حکومت کی نااہلی برقراررہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا.

صحافی نے پھر سابق وزیر اعظم نوازشریف سے سوال کیا کہ آصف زرداری آپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کیا آپ بھی ملیں گے؟جس پر نواز شریف نے پھر کہا کہ زرداری صاحب سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب بھی مریم اورنگزیب دیں گی.

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ آصف زرداری کے بیان کا پارٹی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں. دوسری جانب احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت جاری ہے.

نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کررہے ہیں. سابق وزیراعظم نوازشریف آج احتساب عدالت میں موجود ہیں جبکہ وکیل صفائی خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءپرجرح کررہے ہیں. واجد ضیاءنے کہا کہ ایک معاملہ کیپیٹل ایف زیڈ ای کی اصل ملکیت جاننا بھی تھا، فاضل جج نے فیصلے میں اضافی نوٹ لکھا کیپٹل ایف زیڈ ای کی ملکیت واضح نہیں.

جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ درست ہے دروان تفتیش ایک معاملہ کیپٹل ایف زیڈ ای کا تھا، جج نے کہا تھا کیپیٹل ایف زیڈ ای پرمزید وضاحت کی ضرورت ہے. استغاثہ کے گواہ نے بتایا کہ حسن نوازنے کہا کمپنی01-2002 کے درمیان بنی جب خاندان جلا وطن تھا، حسن نوازنے کنفرم کیا 6 لاکھ 50 ہزارپاو¿نڈ کی ٹرانزیکشن کیپیٹل ایف زیڈ ای کوکی. واجد ضیاءنے کہا کہ حسن نوازکے مطابق مخصوص حالات کے باعث قرض اسی رات واپس دیا گیا، حسن نوازنے کہا کوئنٹ پنڈگٹن کی پراپرٹی خسارے میں فروخت کرنا پڑی.

جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ حسن نوازنے کہا کوئنٹ پنڈگٹن نے کیپیٹل ایف زیڈای کوقرض واپس نہیں کیا، حسن نوازنے کہا وہ دبئی میں جائیداد خریدنا چاہتے تھے. استغاثہ کے گواہ نے کہا کہ دبئی میں جائیداد کے لیے کیپیٹل ایف زیڈ ای کو6 لاکھ 50 ہزارپاﺅنڈ دیے گئے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں