آئی ایم ایف پاکستان کے لیے بہترین آپشن ہے ،ْامریکہ

امریکا پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے ،ْ اقتصادی معاون مائیکل اے سلیوان کی گفتگو

ہفتہ نومبر 16:42

آئی ایم ایف پاکستان کے لیے بہترین آپشن ہے ،ْامریکہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) امریکہ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے والی پاکستان کی مجبوری کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے ساختی اصلاحات کو اپنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار امریکی سفارتخانے میں اقتصادی معاون مائیکل اے سلیوان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کے لیے انتہائی اہم اور ممکنہ طور پر بہترین آپشن ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام کے حصول کی وجہ سے اس دوران اب تک پاکستان نے زیادہ وقت منتخب جمہوری حکومت کی پالیسی کے بجائے آئی ایم ایف کی پالیسی کے تحت گزارا ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کہ امریکا آئی ایم ایف سے پاکستانی درخواست پر حمایت کر گا تو امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کو مستحکم ترقی حاصل کرنے کے لیے معاشی استحکام کی بھی ضرورت ہے۔مائیکل اے سلیوان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی خلا کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اقتصادی روابط موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments