چینی کے معاون وزیر خارجہ مسٹر کونگ زو آن یو کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،ْ

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پاکستان اور چین کا خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی اور غریت کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے پر عزم ہیں ،ْچینی معاون وزیر

پیر 10 دسمبر 2018 14:04

چینی کے معاون وزیر خارجہ مسٹر کونگ زو آن یو کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان اور چین نے خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے ۔ پیر کو چین کے معاون وزیر خارجہ مسٹر کونگ زوآن یو نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹیجک مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اورانہوںنے کہاکہ بہترین اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے سی پیک منصوبوں کے معاشرتی اور اقتصادی پہلوؤں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے، سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی جلد تعمیر پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پر چینی معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی اور غریت کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے پر عزم ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں ہونے والے دوسرے سہ رکنی پاکستان، چین افغانستان مذاکرات میں اپنی شرکت کی بابت آگاہ کیا اور کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں