وزیر خزانہ اسد عمر کو خودکشی کرنے کا مشورہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 دسمبر 2018 12:24

وزیر خزانہ اسد عمر کو خودکشی کرنے کا مشورہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12دسمبر2018ء) پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت سے بہت امیدیں لگائی تھیں تاہم پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی ڈالر کی قیمت بلنند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد حکومت پر شدید تنقید بھی کی گئی اور کہا گیا اسد عمر ایک ناکام منسٹر ثابت ہوئے ہیں اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو تو خود کشی کر لینی چاہئیے۔

ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ گیا نہ پٹرول مل رہا ہے اور نہ ہی ملک میں کوئی پیسہ آیا ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی سیاسی مبصرین کی طرف سے اسد عمر پر تنقید کی جاتی ہے،پچھلےکچھروزسے یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم عمران خان اسد عمر سے استعفیٰ لے لیں گے۔سینئر تجزیہ کارمحمد مالک نے وزیرخزانہاسد عمر سے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم سے آپ کو ڈانٹ پڑی؟ کہ اسد عمر میں کیا سوچ رہا ہوں اور کیا ہورہا ہے؟ جس پر وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ابھی تک توڈانٹ نہیں پڑی، لیکن کچھ لوگوں کی یہ خواہش ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو پتا ہونا چاہیے کہ میرے اور جہانگیرترین کے درمیان چپقلش کی خبر کہاں سے نکلی اور کیوں چلائی گئی۔ وزیراعظم کے ترجمان اور مشیر خاص نعیم الحق کی جانب سے وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی خبروں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ نعیم الحق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اسد عمر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں معاشی ٹیم نے پرفارم کیا جس کا انہیں اسپیشل کریڈٹ دینا چاہتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں