الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

ضمنی انتخابات میں 18امیدوار میدان میں ہیں ،ْ امیدواروں کو الاٹ انتخابی نشانات کی تفصیل بھی جاری

بدھ 12 دسمبر 2018 13:57

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق حلقہ پی بی 26کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کے لئے 18 امیدوار میدان میں ہیں، ضمنی انتخاب امیدواروں کو الاٹ انتخابی نشانات کی تفصیل بھی جاری کردی گئی ہے۔فہرست کے مطابق غلام مصطفی بلوچستان نیشنل پارٹی کے، موسی جان پیپلزپارٹی کے، قادر علی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے، ولی جان پشتونخواہ میپ ، ولی محمد متحدہ مجلس عمل کے، خالق دار پاکستان تحریک انصاف کے ، سید محمدرضا مجلس وحدت مسلمین اور عبدالمالک جے یوآئی نظریاتی کے امیدوار ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں