نیب ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت کردے تو ایوان چھوڑ دیں گے‘ پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو بنانے کی روایت گزشتہ دو ادوار سے چل رہی ہے‘ پوری اپوزیشن نے مجھے پی اے سی کا چیئرمین بنانے کی حمایت کی اس اعتماد پر میں ان کا شکرگزار ہوں
قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی اسمبلی میں اظہار خیال
جمعرات 13 دسمبر 2018 16:18
(جاری ہے)
میں نے وزیراعظم عمران خان سے اس لئے درخواست کی تھی کہ ملک سے غربت کے خاتمے‘ معیشت کی بہتری‘ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور تعلیم کے فروغ کے لئے ایک میثایق معیشت طے کرتے ہیں۔
میری اس تجویز کو حقارت سے مسترد کردیا گیا، اب چند دن قبل پھر میثاق معیشت کی تجویز آئی ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ایوان کو بامعنی بنانے کے لئے حکومت سے ملک اور عوام کے مفاد کی خاطر مکمل تعاون کریں گے۔ پی اے سی کا اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین بنانے کی روایت مستحکم ہو چکی ہے۔ پوری متحدہ اپوزیشن نے مجھے پی اے سی کے چیئرمین بنانے کے لئے نامزد کیا۔ اس عزت افزائی پر پوری اپوزیشن کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ سپیکر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے شکریہ کا موقع دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیب کے معاملہ پر میں بات نہیں کرنا چاہتا تھا مگر وزیر خارجہ نے خود بات چھیڑی ہے تو بات کرنے پر مجبور ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے حوالے سے وزیر خارجہ نے جو بات کی ہے وہ حقائق کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ احتساب کا عمل صرف اور صرف اپوزیشن کے خلاف جاری ہے۔ میرے خلاف ابھی تک نیب کا ریفرنس دائر نہیں ہوا اور یہ کریں گے۔ نیب کے بھاری پتھر کا سامنا حکومتی زعماء کو بھی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین پر مالم جبہ کیس کا سایہ بھی ہے، میں گناہگار آدمی ہوں مگر انکساری اور عاجزی کے ساتھ کہتا ہوں کہ نیب میرے خلاف آدھے پیسے کی کرپشن بھی ثابت کردے تو یہ ایوان چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نیب نے صاف پانی کیس کے حوالے سے طلب کیا اور انہوں نے مجھے آشیانہ میں گرفتار کیا۔ صاف پانی کا ریفرنس آچکا ہے۔ 20 افراد بھی نامزد کردیئے گئے مگر میرا اس میں اللہ کے فضل و کرم سے نام نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے اور ملک اجالوں میں ہے۔ آشیانہ کے حوالے سے نیب نے جنوری 2018ء میں تحقیقات کا آغاز کیا۔ مالم جبہ کیس کی تحقیق بھی جنوری 2018ء میں ہوئی مگر اب تک 270 ایکڑ کے ریزارٹ کے حوالے سے ایک چیونٹی بھی نہیں رینگی۔ آشیانہ کیس میں بھی میرے خلاف آدھے دھیلے کیپ کرپشن بھی نہیں لا سکے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا