وزیر اعظم عمران خان ایشیاء کے 50 پرکشش ترین مردوں میں شامل

وزیراعظم عمران خان کا فہرست میں 48واں نمبر ہے جبکہ علی ظفر بھی فہرست میں شامل ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 21:38

وزیر اعظم عمران خان ایشیاء کے 50 پرکشش ترین مردوں میں شامل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 دسمبر 2018ء ) :وزیر اعظم عمران خان ایشیاء کے 50 پرکشش ترین مردوں میں شامل ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا کی چند مسحور کن شخصیات میں ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ ان سے ملنے والا شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔یہی وجہ ہے کہ اکثر مخالفین بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

مسحور کن شخصیت رکھنے کے ساتھ ساتھ وہ ایک خوبصورت انسان بھی ہیں جو دیکھنے والوں کا دل چرا لیتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان جب وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے آئے تو اس وقت بھی ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا موازنہ شروع کر دیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے وزیراعظم ہیں اور اپنی خوبصورت شخصیت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب پر اثر شخصیات کے مالک وزراعظم کی دوڑ میں عمران خان بھی شامل ہونے جا رہے ہیں۔جس کے بعد لوگ اس کشمکش میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ دنیا کے سب سے ہینڈسم وزیراعظم عمران خان ہوں گے یا پھر جسٹن ٹروڈو۔وزیر اعظم عمران خان کی خوبصورت شخصیت کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایشیاء کے 50 پر کشش ترین مردوں میں شامل ہو چکے ہیں۔اس فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کا 48 واں نمبر ہے جبکہ اس فہرست میں علی ظفر بھی شامل ہیں جن کا آٹھواں نمبر ہے۔                                                                                       

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں