نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز؛چلیں جمعہ نہ سہی پیر سہی

نیب پراسیکوٹر کی بات پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 15:31

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز؛چلیں جمعہ نہ سہی پیر سہی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ تاہم اس موقع پر نیب پراسیکوٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کا دن تاریخی فیصلوں کا دن بن گیا ہے۔

پاکستان کی بڑی بڑی عدالتوں نے بڑے بڑے فیصلے جمعہ کے روز سنائے۔تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے جمعے کا دن ہمیشہ بری خبر لایا ہے۔پچھلے کچھ عرصہ میں شریف خاندان کے خلاف جمعے کے روز جتنے بھی فیصلے آئے وہ ان کے حق میں نہیں تھے۔تاہم آج نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے جو کہ 24دسمبر بروز پیر کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے نیب پراسیکوٹر نے بھی عدالت میں ایکی چٹکلہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ چلیں جمعہ نہ سہی پیر سہی۔

جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری بھی جمعے کے روز ہوئی تھی جس پر صارفین نے تبصرے بھی کیے۔۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ آخر انہوں نے جمعے والے دن کیا کام کیا ؟۔شہباز شریف کو بھی جمعے کو روز گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک صارف نے کہا ہے کہ ایک اور جمعہ اور ایک اور شریف خاندان کے فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

جمعے اور شریف خاندان کے درمیان پراسرار نفرت جاری ہے
جب کہ 28جولائی 2018کو بھی جمعہ کا روز تھا جب سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنایا اور نواز شریف کو پانامہ اسیکنڈل میں نا اہل قرار دے دیا تھا۔ 8ستمبر 2017 کو جمعے کے روز ہی لاہور ہائیکورٹ نے ثقافتی ورثے کو بنیاد بنا کر اورنج لائن منصوبے پر پابندی لگائی تھی،15دسمبر 2017کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی تھی۔حتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ بھی 6جولائی بروز جمعہ کو سنایا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں