اورنج لائن میٹرومنصوبہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد سے متعلق تفصیلات طلب

عدالت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر کمیٹی کوتوسیع دیتے ہوئے عملدرآمد کی تفصیلات مانگ لیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 دسمبر 2018 16:19

اورنج لائن میٹرومنصوبہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد سے متعلق تفصیلات طلب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 دسمبر۔2018ء) سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹرومنصوبے کی تکمیل سے متعلق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے عدالتی احکامات پرعملدرآمد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں . بدھ کو جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کیس کی سماعت کی. جسٹس اعجازالحسن نے منصوبہ 31 جولائی 2019 کومکمل ہونے کے ریمارکس دیئے تو جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ عدالت نے حتمی تکمیل سے پہلے منصوبے کے مختلف حصوں کومکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی اس کا کیا بنا.

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بتایاکہ عدالت نے میٹرواسٹیشنزمکمل کرکے اتھارٹی کے حوالے کرنے کا حکم دیا ، ٹھیکیداروں کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی شکایات ہے تاہم اسٹیشنز اسی ماہ اتھارٹی کے سپرد کردیئے جائیں گے. جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ دیگرکام مکمل ہونے پرچائنیزکمپنی ٹریک پرکام شروع کرے گی عدالتی ڈیڈ لائن سے متعلق ٹیبل بناکرفراہم کریں.

عدالت نے پنجاب حکومت کی درخواست پراورنج لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کمیٹی کوتوسیع دیتے ہوئے عملدرآمد کی تفصیلات طلب کرلیں ، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی. ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بتایاکہ عدالت نے میٹرواسٹیشنزمکمل کرکے اتھارٹی کے حوالے کرنے کا حکم دیا ، ٹھیکیداروں کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی شکایات ہے تاہم اسٹیشنز اسی ماہ اتھارٹی کے سپرد کردیئے جائیں گے.

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ دیگرکام مکمل ہونے پرچائنیزکمپنی ٹریک پرکام شروع کرے گی عدالتی ڈیڈ لائن سے متعلق ٹیبل بناکرفراہم کریں. عدالت نے پنجاب حکومت کی درخواست پراورنج لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کمیٹی کوتوسیع دیتے ہوئے عملدرآمد کی تفصیلات طلب کرلیں ، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں