چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس،

میگا کرپشن کی179 مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو کا اجلاس چیئرمین جسٹس(ر) جاوید قبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں نیب کے آپریشن ڈویژن اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شکایا ت کی جانچ پڑتال ، انکوائریز اور انوسٹی گیشنز خصوصاًً میگا کرپشن کے 179 مقدمات پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میںبتایاگیاکہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر179میگا کرپشن کے مقدمات میںسی105 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے قانون کے مطابق بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں جمع کروائے جاچکے ہیں جو کہ زیر سماعت ہیں۔15 مقدمات انکوائری اور19 مقدمات انوسٹی گیشن کے مراحل میں ہیں جن پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 40 مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میںبتایاگیاکہ چئیرمین نیب کی ہدایت پر میگا کرپشن کے زمرے میں نہ آنے والے مقدمات جن میں کرپشن کی رقم کم ہوتی ہے ان کو متعلقہ صوبائی اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹس کو بھیج دیا جاتا ہے۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ گزشتہ ایک سا ل کے دوران نیب نے 503 افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ 440 افراد کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس معزز عدالتوں میں دائر کیئے جوکہ پہلے کسی ایک سال میں نیب نے اتنے بدعنوانی کے ریفرنس منطقی انجام تک نہیں پہنچائے اور متعلقہ معزز احتساب عدالتوں میں ایک سال کے اندر اتنے بدعنوانی کے ریفرنس دائر نہیں کئے گئے۔

اجلاس میںبتایاگیاکہ نیب کے 1206 بدعنوانی کے ریفرنس اس وقت مختلف معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں کی گئی کرپشن کا تخمینہ 900 ارب روپے ہے۔ نیب نے گزشتہ ایک سال کے دوران بلا امتیاز قانون کے مطابق 1713 شکایا ت کی جانچ پڑتال ، 877 انکوائریا ں اور 227 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی ۔ اس کے علاوہ نیب نے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے 10 ما ہ کا وقت مقرر کیا ہے جو کہ کسی بھی دوسرے انٹی کرپشن کے ادارے نے مختص نہیں کیا کیونکہ وائٹ کالر مقدمات کی تحقیقات سالہاسال تک چلتی رہتی ہیں مگر نیب نے وائٹ کالر کے میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر نہ صرف تحقیقات کیلئے 10 ما ہ کا وقت مقرر کیا ہے بلکہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے جس سے دستاویزات کی تصدیق ، موبائل ڈیٹا، فنگر پرنٹس کی شناخت کی وجہ سے میگا کرپشن کے مقدمات میں ٹھوس شواہد کے حصول میںمددملتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں