مدارس کی حفاظت کیلئے جمعیت علمائے اسلام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ،مولانا فضل الرحمن

اصلاح امت اور تعلیم کے فروغ میں دینی مدارس ا ہم کردار ادا کر رہے ہیں،امیر جے یو آئی کی مولانا مفتی محمد قاسم حقانی سے گفتگو

منگل 15 جنوری 2019 23:49

مدارس کی حفاظت کیلئے جمعیت علمائے اسلام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ،مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد+کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس کی حفاظت کے لیے جمعیت علمائے اسلام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ،اصلاح امت اور تعلیم کے فروغ میں دینی مدارس ا ہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے رہنما مولانا مفتی محمد قاسم حقانی سے اپنے رہائش گاہ پر گفتگو کررہے تھے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس کا نصاب قرآن وحد یث سے ثابت ہے جو حکمران مدارس کے نصاب کی تبدیلی کی باتیں کرتے ہیں وہ قرآنی علوم سے ناواقف ہیں دینی مدارس کی حفاظت کی خاطر علماء اور امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستانی قوم اس جنگ علماء و مدارس کے شا نہ بشانہ کھڑے ہونگے تعلیم کے فروغ میں دینی مدارس اہم کردار ادا کر رہے ہیں مدارس کی محافظ نے ہمیشہ ملک واسلام کی نظر یات کی جنگ لڑ ی ہیں مدارس کے ملک و ملت کے لیے مدارس کی خدمات کسی سے ڈ ھکی/ چھپی نہیں اصلاح امت کے لئے مدارس کا کردار کلیدی ہے دینی و عصر ی علوم کو ایک چھت تلے یکجا کرنا مدارس دینیہ کا احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس نے وطن عزیز کی سلامتی وا ستحکام/ کیلئے عملی جہد و جہد کی ہے دینی مدارس کا پیغام امن کا پیغام ہے دینی مدارس ملک کے نظریا تی تشخص کے محافظ ہیںدریں اثناء جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے سابق سینیٹر امیر ضلع کوئٹہ مولانا حافظ حمداللہ انکے رہائش گاہ پر ملاقات ملکی و بین الاقوامی حالات پرگفتگوہ تفصیلی گفتگو اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں