پی آئی اے کی کاروباری حکمت عملی کا چار سالہ منصوبہ مارچ یا اپریل میں وفاقی حکومت کو پیش کردیا جائے گا

بدھ 16 جنوری 2019 14:34

پی آئی اے کی کاروباری حکمت عملی کا چار سالہ منصوبہ مارچ یا اپریل میں وفاقی حکومت کو پیش کردیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے ہوازی ڈویژن محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کاروباری حکمت عملی کا چار سالہ منصوبہ مارچ یا اپریل میں وفاقی حکومت کو پیش کردیا جائے گا‘ ادارے سے کاردگی بہتر بنانے کے لئے 200 فالتو اور گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا ہے‘ جدہ اور مدینہ جیسے منافع بخش راستوں پر استعداد بڑھانے ‘ سیالکوٹ ۔

پیرس‘ بارسلونا‘ پشاور۔شارجہ‘ پشاور۔العین‘ ملتان۔ شارجہ کے لئے پروازیں رواں یا آئندہ ماہ شروع کی جائیں گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسرت رفیق مہیسڑ کے سوال کے جواب میں محمد میاں سومرو نے بتایا کہ پی آئی اے نقصان برداشت نہیں کر سکتا۔ شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نقصان میں چلنے والے علاقوں میں پروازیں چلانے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں۔

(جاری ہے)

محمد ہاشم کے سوال کے جواب میں محمد میاں سومرو نے کہا کہ کراچی سے دالبندین کے لئے پی آئی اے کی پروازیں محدود مارکیٹ طلب کے باعث پروازوں کو ہفتہ میں ایک مرتبہ کردیا گیا۔ تاہم پی آئی اے مارکیٹ اعشاریوں‘ ٹریفک رجحانات اور اس راستہ کی افادیت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور دالبندین کراچی کے درمیان پروازوں کو تجارتی قدر اور مارکیٹ طلب کی بنیادوں پر وسعت دینے کے لئے ضروری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایئرفورس نے یہ ادارے قائم کرنے میں تعاون و مدد کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں