18ویں ترمیم کے بعد زرعی شعبہ صوبوں کے پاس چلا گیا ہے‘
اب انسانی‘ اخلاقی اور سیاسی طور پر ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ حکومت اس سلسلے میں راستہ نکالے اور مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
بدھ 16 جنوری 2019 15:37
(جاری ہے)
اب ڈالر 140 کے قریب ہے لیکن ایک من کینو کی قیمت اب بھی 800 ہے۔ اس صورتحال میں برآمد کنندگان اور مڈل مین کو زیادہ فائدہ ہو رہا ہے۔ اگر ہم کینیا ٹی بورڈ ماڈل کو لاگو کریں تو ہمارے مسائل کم ہو سکتے ہیں۔
نکتہ اعتراض پر نواب یوسف تالپور نے کہا کہ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے‘ کسان کی خوشحالی میں ملک کی خوشحالی ہے۔ وفاقی حکومت پاسکو کے ذریعے آلو کی فصل کسانوں سے مناسب قیمت پر خریدے۔ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے زرعی شعبے کو صوبوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوڈ سیکیورٹی کے نام پر وفاق زراعت کو دوبارہ اپنے زیر تصرف لینا چاہتا ہے۔ خالد مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی سطح پر 1000 سے 12سو فٹ نیچے چلی گئی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے زراعت پیشہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کے بل دینے کی بھی حیثیت نہیں رکھتے۔ اس معاملے کا ترجیحی بنیادوں پر حل نکالا جائے۔ اس کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے گلوبل ویلج میں بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کے اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ اگر ہندوستان میں قیمت کم ہوگی یا رسد طلب سے زیادہ ہوگی تو پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔ اس صورتحال میں کاشتکار بھی پریشان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کئے ان میں زرعی مداخل پر ٹیکس شامل کئے گئے اور زرعی مداخل پر بھی جی ایس ٹی لگایا گیا تھا اس لئے پوائنٹ سکورنگ سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اٹھارہویں ترمیم کی بات کی جاتی ہے۔ ہم بھی اس کا احترام کرتے ہیں لیکن اس میں ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے اور زراعت اب ایک صوبائی معاملہ ہے تاہم اب انسانی‘ اخلاقی اور سیاسی طور پر ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ حکومت ایک راستہ نکالے اس لئے مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے آئی ایس ایس آئی کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ