وفاقی وزیر امور کشمیر کی مظفر آباد میں احتجاج کرنیوالی لڑکی پر تشدد ،گرفتاری کی شدید مذمت، رپورٹ طلب کرلی

اپنے حق کیلئے پرامن انداز میں آواز اٹھانا ہر شہری کا بنیادی حق ،شہریوں پربلاجواز تشدد کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی، علی امین گنڈا پور

بدھ 16 جنوری 2019 19:49

وفاقی وزیر امور کشمیر کی مظفر آباد میں احتجاج کرنیوالی لڑکی پر تشدد ،گرفتاری کی شدید مذمت، رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر پولیس کی جانب سے مظفر آباد میں احتجاج کرنیوالی لڑکی پر تشدد اور اس کی گرفتاری کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور آئی جی پی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنے حق کیلئے پرامن انداز میں آواز اٹھانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں پولیس کی جانب سے اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والی لڑکی کو اہلخانہ سمیت تشدد کا نشانہ بنانا باعث افسوس اور ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کیخلاف بلاجواز تشدد کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی وزیر نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس نے رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں