وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ماحول خوشگوار رکھنے کے لیے اپوزشین سے تعاون مانگ لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جنوری 2019 13:03

وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2019ء) :وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ماحول خوشگوار رکھنے کے لیے اپوزشین سے تعاون مانگ لیا۔جب کہ اسپیکر کی جانب سے چیف وہیس کو بھی اس لیے چیمبر میں بلایا گیا ہے۔

واضح رہے  وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کو ان کے وژن کی وجہ سے کم ہی عرصہ میں کافی پذیرائی ملی۔ عمران خان کی سادگی ، کم پروٹوکول اور عوام کی خدمت کے وژن نے انہیں عوام میں بھی مقبول کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان اپنا عہدہ سنبھالتے ہی قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں لگ گئے تاہم وزیراعظم  نے ایک اور وعدہ کیا اور کہا کہ وہ ہر ہفتے کو قومی اسمبلی میں بھی جوابدہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان ہر ہفتے ایک گھنٹہ ارکان اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ حکومت نے وزیراعظم آورکو اسمبلی کے قواعد کا باقاعدہ حصہ بنانے کے لیے ترمیم قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کی تھی۔ دستیاب ہونے کی صورت میں اجلاس کے ہر پہلی بدھ کو وزیراعظم ارکان کے سوالات کے جواب دیں گے تاہم وزیراعظم یہ وعدہ وفا نہ کر سکے جس پر انہیں اپوزشین کی جانب سے تنقید بھی برداشت کرنا پڑی۔

آج وزیراعظم عمران خان نے ای سی ایل میں شامل افراد پر تنقید کی تو بلاول بھٹو نے انہیں ایک بار پھر اپنا وعدہ یاد کروایا اور کہا کہ سلیکٹڈوزیراعظم انسانی حقوق اور نقل و حرکت کی آزادی کو نہیں سمجھ سکتے۔ مضکحہ خیز بات یہ ہے کہ صرف اپوزیشن ارکان کے نام ہی ای سی ایل میں شامل ہیں جب کہ حکومتی ارکان بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔وزیراعظم پہلے چھ ماہ بیرون ملک نہ جانے کا وعدہ کیا لیکن وہ 7سے زائد بیرونی ملک کے دورے کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں