عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے وزارت داخلہ کی طرف سے 19 نئے مراکز قائم کئے جائیں گے

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 17 جنوری 2019 14:38

عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے وزارت داخلہ کی طرف سے 19 نئے مراکز قائم کئے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ملک کے مختلف حصوں میں عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے وزارت داخلہ کی طرف سے 19 نئے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نصیبہ چنا کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لئے حکومت نے 19 نئے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عوام کی شناختی کارڈ کے حصول کے حوالے سے مشکلات کا بڑی حد تک ازالہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت نادرا کے 559 رجسٹریشن مراکز قائم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں