حکومت اور اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے تضحیک آمیز خطاب کا شکوہ اپنی طرف سے گارنٹی دیتا ہوں کوئی غیر پارلیمانی حرکت نہیں کرے گا، پرویز خٹک کی یقین دہانی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:01

حکومت اور اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) حکومت اور اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے تضحیک آمیز خطاب کا شکوہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سوال کیا تھا اس کے جواب میں غلیظ گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کے شکوے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے ایوان میں کوئی بھی تضحیک آمیز گفتگو نہیں کریگا۔

حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایوان میں کہا کہ اپنی طرف سے گارنٹی دیتا ہوں کوئی غیر پارلیمانی حرکت نہیں کرے گا، ہماری لڑائی سے ہم سب کا تماشا بن رہا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان کئی مرتبہ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، اس دوران اراکین نے ایک دوسرے پر نہ صرف جملے کسے بلکہ تضحیک آمیز گفتگو بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں