منشیات کے بارے میں سب سے بڑی زمہ داری والدین کی ہے، شہر یار آفریدی

والدین بچوں کو موبائل فون وقت سے پہلے نہ دیں ،ہمیں ایک ٹیم بن کر منشیات کے خلاف کام کرنا ہوگا، تقریب سے خطاب اگر کوئی طلبا و طالبات منشیات میں ملوث پائے گئے تو سرٹیفکیٹ نہیں دیا جائے گا ، آئی جی اسلام آباد

جمعرات 24 جنوری 2019 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات کے بارے میں سب سے بڑی زمہ داری والدین کی ہے، والدین بچوں کو موبائل فون وقت سے پہلے نہ دیں ،ہمیں ایک ٹیم بن کر منشیات کے خلاف کام کرنا ہوگا،جب تک ہم اکھٹے نہیں ہوتے تب تک دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا۔ جمعرات کووفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے وفاق فری منشیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے بارے میں سب سے بڑی زمہ داری والدین کی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو وقت دینا ہوگا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ والدین کو چائیے کہ وہ موبائل فون ،گیجٹس بچوں کو وقت سے پہلے نہ دیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ صرف اسلام آباد کو منشیات سے پاک نہیں کرنا بلکہ پورے ملک کو اس لعنت سے پاک کرنا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدینے کہا کہ ہمیں ایک ٹیم بن کر منشیات کے خلاف کام کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم ان بچوں کو مدرسے میں بھیجتے ہیں جن کا کوئی وارث نہیں ہوتا،شہریار آفریدی نے کہاکہ اب یہ حکومت اس بچوں کی حفاظت اور ذمہ داری لے گی،شہریار آفریدی نے کہاکہ وزیراعظم مجھ سے روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ طلب کرتے ہیں،شہریار آفریدی نے کہاکہ میری ٹیم نے دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔شہریار آفریدی نے کہاکہ اس لعنت سے چھٹکارا کے لیے ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم نے اے این ایف کے ساتھ مل کر منشیات کا خاتمہ کرنا ہے،وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ اگر چاہتے ہیں کہ دنیا ہماری عزت کرے تو ہمیں عملی اقدامات کرنے ہونگے۔شہریار آفریدی نے کہاکہ ہمیں اپنے پیاروں کے درمیان کی تحفظ مل سکتا ہے۔شہریار آفریدی نے کہاکہ جب تک ہم اکھٹے نہیں ہوتے تب تک دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا۔

انہوںنے کہاکہ مجھے ایک اچھی ٹیم ملی ہے جس کی مدد سے ہم منشیات کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج کی تقریب وہ قدم ہے جب آپ منشیات کے عادی ہو جائے اور کسی سے مدد نہ مانگ سکیں۔ شہر یار آفریدی نے کہاکہ گھر میں یا کسی رشتہ دار سے کچھ شیئر نہ کر سکیں۔وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہاکہ اس سب کی وجہ ہمارے اپنوں سے فاصلوں کی وجہ ہے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ ایسا زمانہ بھی تھا کہ کسی کی وفات پر 40 دن تک ٹی وی ریڈیو نہیں لگایا جاتا تھا،اس وقت ایک درد،احساس اور جذبات ہوتے تھے ایک دوسرے کیلئے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری ماں باپ کی ہوتی ہے۔شہریار آفریدی نے کہاکہ بچوں کی ماں باپ سے بھی زیادہ ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے ۔ شہر یار آفریدی نے کہاکہ ہمیں احساس کرنا ہو گا،سمجھنا ہو گا،ہمیں صرف اسلام آباد نہیں بلکے پاکستان اور پوری دنیا کے لیے مثال بنانا ہے،ایک ماں سے پوچھیں جس کے سامنے روز اس کا بیٹا مرتا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ ہم نے کئی قربانیاں دی اس ملک کیلئے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان بچوں کو مدرسے میں بھیجتے ہیں جن کا کوئی وارث نہیں ہوتا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ اب یہ حکومت اس بچوں کی حفاظت اور ذمہ داری لے گی۔شہریار آفریدی نے کہاکہ وزیراعظم مجھ سے روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ طلب کرتے ہیں۔شہریار آفریدی نے کہاکہ میری ٹیم نے دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ اس لعنت سے چھٹکارا کے لیے ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم نے اے این ایف کے ساتھ مل کر منشیات کا خاتمہ کرنا ہے۔وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہاکہ اگر چاہتے ہیں کہ دنیا ہماری عزت کرے تو ہمیں عملی اقدامات کرنے ہونگے۔شہریار آفریدی نے کہاکہ ہمیں اپنے پیاروں کے درمیان کی تحفظ مل سکتا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ جب تک ہم اکھٹے نہیں ہوتے تب تک دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار نے کہاکہ اے این ایف اور ضلعی انتظامیہ کی اچھی کاوش ہے جیسے سہرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ طلبا وطالبات جب کسی ادارے میں جائیں گے تو انھیں پولیس سے ایک سرٹیفکیٹ لینا ہو گا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اگر کوئی طلبا و طالبات منشیات میں ملوث پائے گئے تو سرٹیفکیٹ نہیں دیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ وہ طالب علم پھر کسی سرکاری نوکری کے لیے اہل نہیں ہو نگے۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اس معاشرے کو منشیات سے پاک ہم سب نے مل کر کرنا ہے،دہشتگردی کی جنگ سے پاکستان کامیابی سے نکل آیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ جب دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کامیابی حاصل کر سکتا ہے تو منشیات فری پاکستان کی جنگ میں کیوں نہیں۔آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار نے کہاکہ اساتذہ سے اپیل کرتے ہیں کہ بچوں پر نظر رکھیں،منشیات فروش پہلے سامپل کے طور پر منشیات دیتے ہیں پھر آپ کو عادی بنایا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں