ریسرچ سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ریسرچ سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان

ہماری حکومت زرعی سیکٹر میں منصوبوں پر عملدر آمد کریگی ،اس ملک میں زرعی انقلاب لیکر آئیں گے ،زرعی بجٹ کو بڑھائیں گے، خطاب

جمعرات 21 فروری 2019 17:02

ریسرچ سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ریسرچ سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وفاقی وزیر غذائی تحفظ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ ریسرچ سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ریسرچ سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ جمعرات کو پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام دوسرے سپلمنٹری فنانس ترمیمی بل 2019 پر مشاورتی اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر غذائی تحفظ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہاکہ اس میں شک کی گنجائش نہیں کہ سابقہ حکومتوں میں زراعت کو نظر انداز کیا گیا ،زراعت حکومت کی ترجیحات میں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ریسرچ سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،آنے والے وقت میں زرعی سیکٹر میں بہت بہتری آئیگی ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت زرعی سیکٹر میں منصوبوں پر عملدر آمد کریگی ،اس ملک میں زرعی انقلاب لیکر آئیں گے ،زرعی بجٹ کو بڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس مرتبہ چاول کی فصل کی کاشتکاروں کو اچھی قیمت ملی ۔ انہوںنے کہاکہ آلو کی فصل میں 11 روپے لاگت کاشتکار کو 5 روپے مل رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ یہ بات علم میں آئی تو وزیر اعظم سے درخواست کی کہ آلو کا کچھ سٹاک خریدنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ صاحبان اور پنجاب کے وزیر زراعت کا موقف تھا کہ آلو کی قیمت ایکسپورٹ سے بہتر ہو جائیگی خریدی نہ جائے میں نے ان سے اتفاق نہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کے وزیر زراعت کی اپنی سوچ تھی اب انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو درخواست کریں کچھ آلو خریدنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں